اسلام آباد، 6 ستمبر (اے پی پی): یوم دفاع پر شہدا کے خاندان غم کو فراموش کیے ہوئے فخر اور شکر کے جذبے سے سرشار ہیں۔لیفٹینٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید اور سپاہی سید نصیر عباس شہید کے اہل خانہ اپنے خاندان کے جزو کے بچھڑ جانے کو وطن عزیز کے لیے عظیم قربانی قرار دیتے ہیں اور الحمداللہ کہتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

لفٹینٹ کرنل راشد کریم شہید کی بڑی بہن بتاتی ہیں کہ انہوں نے مسلح افواج کو پسند کیا ، والد ، بھائی اور بہن نے بھی افواج پاکستان کے لیے خدمات پیش کیں۔۔۔ ساٹ

لفٹینٹ کرنل راشد کریم شہید کی بیوہ کہتی ہیں کہ انہوں نے مشن پر جانے سے پہلے انہیں پاک فوج کے ہر سپاہی کے لیے دعا کا کہا۔ساٹ

لفٹینٹ کرنل راشد کریم شہید کے بھائی نے بتایا کہ انہوں نے بھائی کی میت کو حوصلے سے کاندھا دیا۔ساٹ

سپاہی سید نصیر عباس شہیدکے والدین بتاتے ہیں کہ ان کا بیٹا ایک ماہ کی چھٹی پر آ رہا تھا مگر فون پر اس کی شہادت کی خبرآئی۔ساٹ

ان شہدا نے اپنا کل ہماری آنے والی نسلوں اور ہمارے آج کے لیے قربان کر دیا، آج  کے دن قوم ان شہدا کی لازوال قربانی پر شہدا اور اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کر رہی ہے۔۔

سورس وی این ایس اسلام آباد