اسلام آباد، 04ستمبر  (اے پی پی): پاک فوج نے اس سال 6 ستمبر کو پاکستان کا یوم دفاع ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ کے موضوع  کیساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

آئی  ایس پی آر کے اعلان کے بعد یوم دفاع کی تقریبات میں کشمیر بنے گا پاکستان تھیم کو بھی شامل کیا جائے  گا اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے  گا۔

اس سلسلے میں حریت رہنماٶں کا کہنا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان دو قومی نظریے کو بیان کرتا ہے  اور کشمیر ضرور پاکستان بنے گا۔

کشمیریوں کی  آواز  بننے پر مقبوضہ وادی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے  جبکہ کشمیرکی شاہراہوں اور گلیوں میں میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور پمفلٹ بھی تقسیم کیےگئے۔

وی این  ایس ،اسلام آباد