راولپنڈی ، 07 مارچ(اے پی پی ):یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر  نے  نیا پرومو جاریکر دیا ، پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے سے  ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے،  پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام ہے  اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔