اسلام آباد،  20 نومبر (اے پی پی):شکرپڑیاں میں جاری قومی ثقافتی لوک میلہ میں شائقین کا رش روز بروز بڑھتاجا رہا ہے اور پنجابی ثقافت کی جھلکیاں لوگوں کی توجہ کا مزکر بنی ہوئی ہیں۔اس پویلین میں پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ اور دستکاریوں کے نمونے نمائش کیلئے سجائے گئے ہیں۔

 مٹی کے برتن،دیسی کھڈی پر بنے کھیس اور دریاں، گوٹاکناری، لکڑی، پتھر،ہاتھی دانت، میٹل اور کپڑے پرکشیدہ کاری ،ٹھپہ سازی اور دیگر ماہر دستکار پنجاب پویلین میں موجود ہیں۔

اس پویلین میں دستکاروں کے 50 سٹال سجائے گئے ہیں جن میں تقریباً 100کے قریب ماہر ہنرمند کام میں مصروف ہیں۔

پنجاب کے سیکشن میں علاقائی روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگاۓ گۓ ہیں جن میں مکئی کی روٹی، سرسوں کا ساگ، مکھن، لسی ، قتلمہ وغیرہ شامل ہیں۔

صوبہ پنجاب کے لوک گلوکاروں نے لوک ورثہ اوپن ائیرتھیٹر میں میوزیکل بھی شو پیش کیا جس میں شائی قین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video