اسلام آباد، 07 آگست ( اے پی پی): تحریک پاکستان کی یادیں سمیٹے  کرشماتی چابی اپنے اندر جرآت اور بہادری کے بے شمار یادیں سمیٹے ہوئی ہے۔ٹرین کے ڈبوں کی یہ چابی بہادری اور   پاکستان سے محبت کی وہ نشانی ہے جسکا مظاہرہ میجر (ریٹائر) ایس ایم رفیع نے 1947 کی ہجرت کے دوران کیا تھا۔انہیں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مسلمان مہاجرین کو ٹرین کے ذریعے بحفاظت پاکستان لانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔میجر ایس ایم رفیع نے ٹرین کے ڈبوں کو لاک کیا اور مسافروں کو قرآن پاک کی تلاوت کی تلقین کی۔وہ خود ٹرین کے ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ کر رہنمائی کرتے رہے اور دانشمندی سے ٹرین کو بلوائیوں کے حملوں سے بحفاظت کراچی پہنچایا۔

وی این ایس، اسلام آباد