لاہور، 4 دسمبر (اے پی پی):اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ الحمرہ لاہور میں ایڈ ایشیا ہو رہا ہے اور تیس سال بعد ایڈ ایشیا کی پاکستان میزبانی کر رہا ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے، ہمیں خوش ہونا چاہیے کیونکہ دنیا سے 72 وفود پاکستان میں اس کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔
لاہور میں منعقدہ 31ویں ایڈ ایشیاء میلہ کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ایسی کانفرنس پا کستان میں زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئے تاکہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں بہت سی دوسری چیزیں سنائی جاتی ہے لیکن اس میں جتنا ٹیلنٹ ہے اور جتنا ہنر ہے وہ زیادہ نہیں بتایا جاتا۔ ایڈ ایشیاء نے پاکستان کی یہ ایونٹ کروا کے بہت بڑا کا م کیا ہے۔
سورس: وی این ایس، لاہور