لاہور،5دسمبر(اے پی پی):ایڈ ایشیا کانفرنس تمام تر رعنائیوں مسکراہٹوں اور دنیا بھر کے مندوبین کو لاہور کے جادو میں جکھڑ کر  اپنے اختتام کو پہنچ گئی ۔دنیا بھر سے آئے ایکسپرٹ نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دے دیا اور اس کی تہذیب اور کھانوں کے دلفریب ڈشزکو دیکھنے کے لیے دنیا کو مدعو بھی کر دیا ہے۔ ایڈ ایشیا میں جہاں دنیا بھر سے مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی وہی فیس بک کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ رینڈی زوکربرگ اور صدر پاکستان کی خصوصی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئے۔ ایڈ ایشیا کانفرنس سے جہاں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں گیا ہے وہیں پاکستان ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کو دنیا بھر سے کامیاب لوگوں کے تجربات اور آئڈیاز سننے کو ملے ہیں۔

سورس: وی  این ایس،  لاہور