اسلام آباد،23جنوری(اے پی پی):پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” کا انعقاد

2007 سے مسلسل کر رہی ہے،رواں سال ساتویں کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جا رہی ہے۔

اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آپریشنز  اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

 اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ”امن کے لیے متحد“ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق “امن” میں شرکت کریں گی۔امن مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔