اسلام آباد ، 06 ستمبر (ا ے  پی پی ): لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی، بائیس سالہ خوبرو ، ملک و مذہب کی محبت سے سرشار، اپنی خوبصورت زندگی اس ملک پہ قربان کر کے پوری قوم کو فخر سے سر شار  کر گیا۔

 شہید  کے گھرمیں آ ج تینوں بہنیں اور ماں اس کو یاد کر کے فخر محسوس کررہی ہیں۔ بیٹے نے نہ صرف ملکی تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا بلکہ  اللہ کے حضور بھی ماں باپ کو سرخرو کیا۔ محرم کے مقدس مہینے میں روزہ  کی حالت میں جام شہادت نوش کیا۔

شہید ارسلان ستی کے گھر والوں کی خصوصی گفتگو  سنیے اے پی پی رپورٹر ناہید اختر اور کیمرہ مین عمران صادق  کے ساتھ۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد