اسلام آباد،06 مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 9مئی کو پہلی فلائٹ امریکہ جائے گی جو ٹورنٹو سے واپسی پر واشنگٹن سے 250پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی،کرونا وائرس سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ایویشن انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 31فلائٹس کے زریعے 5ہزار افراد کو پاکستان لایا گیا جبکہ تقریبا 71 فلائٹس کے زریعے 22ہزار افراد جو دوہری شہریت یا امریکن اور یوکے سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں انکو واپس پہنچایا گیا،رواں ماہ 7ہزار کے قریب پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستانیوں کو لانے اور چھوڑنے کے لئے پی آئی اے نے سپشل فلائٹس چلائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پی آئی اے  کا 482ارب روپے کا خسارہ ورثے میں ملا تھا ،اب 520ارب کے قریب خسارہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے روینیو بڑھا کر اور اخراجات میں کمی کر کے پی آئی اے کا خسارہ 4 بلین سے کم کر کے ماہانا ایک بلین کیا جو اب پھر بڑھ کر 4بلین ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث مئی میں  امریکہ کی ڈائر یکٹ فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اے پی پی/ ضیاء/حامد