اسلام آباد،1جون  (اے پی پی):وزیر اعظم  کے  معاون  خصوصی   برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے  کہ آئندہ چند سال میں مکمل ویکسین پروڈکشن پاکستان میں ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی ادارہ صحت میں پاک ویک ویکسین کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کررہے ہیں،ملک کو نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سینٹر کی اشد ضرورت تھی،ایک نیا قانون پاس ہونے کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سسٹم بہتر کرنے کے ہر چیلنج میں موقع ملتا ہے، این آئی ایچ کے اگلے عروج کا وقت آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے ہماری گہری دوستی ہے ، کورونا کی صورتحال میں بھی چین نےد وستی نبھائی ہے۔