اسلام آباد،8جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ احساس   پروگرام  کو  ڈیجیٹلائز کیا  جا رہا ہے  ،  یہ دنیا کا  تیسرا  بڑا  پروگرام ہے    جس  سے  ایک  کروڑ 70 لاکھ  لوگ مستفید ہو رہے  ہیں ۔

کابینہ  اجلاس کے  بعد     میڈیا کو  بریفنگ دیتے ہوئےوفاقی وزیر  نے کہا کہ اس وقت 17 ملین افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لئے اس کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  احساس پروگرام میں شفافیت لانے کے لئے اسے مکمل طور پر ڈیجیٹلائز نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے، اس کا 91 فیصد سروے مکمل ہو گیا ہے، 100 فیصد سروے جلد مکمل ہوگا اس کے بعد اس سے مزید لوگ استفادہ کر سکیں گے۔

انہوں  نے  مزید کہا کہ  کورونا کی پہلی لہر کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ خاندانوں میں 180 ارب روپے تقسیم کئے گئے، جاپان اور امریکہ کے بعد احساس پروگرام دنیا کا تیسرا بڑا پروگرام ہے جو پاکستان چلا رہا ہے۔