لاہور، 7 جون(اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے  کہ  اس بار وفاق نے صوبوں کو پی ایس ڈی پی  کے فنڈز ان کی مرضی سے خرچ کرنے  کی آزادی دی ہے۔

پیر کو  یہاں  میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے کہا کہ اسپیشل لوگوں کو سہولت دینے کے  لیے قومی اسمبلی  کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، عوام سے اپیل ہے سندس فاونڈیشن جیسے اداروں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ  پشاور اور صوابی وغیرہ میں جہاں بھی سندس فاؤنڈیشن کو جگہ کی ضرورت ہوئی  میں بھرپور مدد کروں گا۔

اسپیکر  نے کہا کہ تھیلیسیما سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے، تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے  قانون سازی  کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہذب انسانی معاشرہ تب بنتا ہے جب دوسروں کے لئے درد محسوس کیا جائے  اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ دلی سکون بھی حاصل کرتے ہیں۔