لاہور، 2 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے  کہ  ایل  ڈی  اے  میں  اب  ترجیحی   بنیادوں   پر  شہریوں    کے  کام   ہو رہے  ہیں ،  نئے  قوانین   کے   تحت  شہریوں  کو کاروبار میں  آسانیاں   پیدا ہوں   گی ۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے  وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ہمراہ  پریس کانفرنس  سے خطا ب میں  کیا ۔انہوں  نے کہا کہ ہم نے قوانین میں تبدیلیاں کرکے نئے قوانین متعارف کروائے،نئے قوانین نے شہریوں کے مشکلات کو آسان کیا،ایل ڈی اے میں اب ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کے کام ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی عوام کی امنگوں کے مطابق ایل ڈی اے کے قوانین کو بنایاگیا ہے،نئے قوانین  کے تحت شہریوں کو کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔