اسلام آباد،9جون  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں ن لیگ نے جو قومی جرم کیا ہے اس پر بھی ان کی پکڑ ہونی چاہیے،تین  بار  وزارت  عظمیٰ  ملی  ، ایک  ڈیم  نا  بنا سکے ، اپوزیشن  ایک  دوسروں  پر عدم  اعتماد کر رہی ہے ،  مریم  کے  من کی خواہش پوری  نہیں ہو سکی ہے۔

وہ بدھ کو وزارت اطلاعات و نشریات میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ  50سال میں کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، ٹیک اور پے پر بجلی کے مہنگے منصوبے بھی انہی لوگوں نے لگائے جس کی وجہ سے کیپسٹی پے منٹ میں 1500ارب 2023تک ادا کرنے پڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ٹرانسسیمشن پر کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی، 2018میں19ہزار میگا واٹ تھی ، ہم  نے پیدوارا بڑھانے اور ٹرانسمیشن پر کام کیا اور اب پیداوار 27ہزار میگا واٹ تک لے گئے ہیں ۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت کواپوزیشن کو دبانے کیا ضرورت ہے ، جو خود  ایک دوسرے کو دبارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو این آر او چاہیے ، ان کو این آر او نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے ،ملک کی مجموعی برآمدات ،ترسیلات زر ،زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔