حیدرآباد،11 جون ( اے پی پی): حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سابق صدر دولت رام لوہانہ نے وفاقی بجٹ 2021ء پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ 22-2021ء تاجر دوست بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو بہت ریلیف دیا گیا ہے، پہلے 1 کروڑ روپے پر ہمیں ٹیکس دینا پڑتا تھا لیکن اب اس کو 10 کڑور کردیا گیا ہے جس کو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک چھوٹے تاجروں کے لئے بہت بڑا ریلیف ہے جس سے چھوٹی صنعتیں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیں جو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔