اسلام آباد۔7جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ ہے، انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لئے تمام ٹیکنالوجی مکمل ہے، ان شاءاللہ 2023ءکے عام انتخابات اس نئے میکنزم کے تحت ہوں گے جو پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے، ریلوے حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، ماضی میں ریلوے کے شعبہ میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے باعث ٹریک خستہ حال ہیں۔