اسلام آباد ، 31 مئی (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت طویل المدتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کی جانب گامزن ہے،10 ڈیموں کی تعمیر اس سلسلے کی کڑی ہے،زراعت،لائیو سٹاک میں جدت لارہے ہیں،  دو نئے  ماحول دوست شہر بنائے جارہے ہیں،صحت کارڈ دراصل صحت کا ایک پورا نظام ہے،ایک قوم بنانے کےلئے یکساں نصاب متعارف کروا رہے ہیں۔ واپڈا کی جانب سے گرین یورو (انڈس بانڈ) کا اجراء 500 ملین ڈالر کے حصول کے لیے کیا گیا ہے۔گرین یورو (انڈس بانڈ) دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔گرین یورو (انڈس بانڈ) ریاستی ضمانت کی بجائے واپڈا کی مستحکم مالی پوزیشن کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا گرین یورو (انڈس بانڈ) میں دنیا کے بڑے بڑے مالیاتی اداروں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔گرین یورو (انڈس بانڈ) میں عالمی مالیاتی اداروں کی غیرمعمولی دلچسپی پاکستان اور واپڈا کی مستحکم مالی پوزیشن پر اعتماد کی مظہر ہے۔ورلڈ  فنانس مارکیٹ میں گرین یورو (انڈس بانڈ) کی غیرمعمولی پذیرائی سے پاکستان میں بڑے منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔