خانیوال،27مئی (اے پی پی): خانیوال میں  ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کاآغاز کر دیا گیا، حکومت پنجاب کے 3ہفتوں پر محیط پروگرام کا افتتاح ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کیا۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ویژن کے مطابق تین ہفتوں پر محیط ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس کے پہلے ویک میں ہفتہ صفائی،دوسرا ویک نکاسی آب اورتیسرے ویک کو ہفتہ برائے صفائی ستھرائی سرکاری عمارات کے طور پر منایا جائے گا۔