لاہور،03 جون (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی قیادت میں “خدمت آپکی دہلیز پر” ایک ایسا  وژن ہے جس کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے۔

اے پی پی سے خصوصی   گفتگو  کرتے  ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے اقدامات اٹھائیں جس کے تحت  ہماری عوام کے بنیادی مسائل حکومت ان کی دہلیز پر  حل کرے  اور اسکا  مانٹرنگ سسٹم کے ساتھ  ڈیلوری پلان  بھی ہو،ان دونوں چیزوں کا یکجا کر کے  اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ، ایپ  کے زریعے عوام کو حق دیا گیا ہے  کہ وہ اپنے مسائل حکومت تک پہنچائے، اس کے لیے ایک ڈیش بورڈ بنایا ہے جس کی مونیٹرنگ   وزیر اعلی  اور چیف سیکٹری پنجاب کرے ہیں۔

معاون خصوصی نے  کہا کہ  یہ پروگرام  ٹارگٹ اورینٹڈ ہے ، پہلا ہفتہ   صفائی کے طور پر منایا   جا رہا ہے ، انتظامیہ کو    ٹارگٹ  دیا گیا ہے کہ  پارکس، قصبے، دیہات ،شہر، سکول اور ہسپتال کو  صاف کیا جائے ،جہاں جہاں عوام کی  رسائی ہے ا دھر صاف ستھرا  ماحوال یقینی بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں سرکاری ادارے  سول سوسائٹی سمیت ٹائگر فورس اور  میڈیا کا تعاون حاصل ہے۔

فردوس عاشق اعوان  نے مزید کہا کہ مل جل کے معاشرے خصوصا   پنجاب کو سر  سبز ، خوشحال اور ایک ایسا ماحول فراہم کرنا  ہے   جسکی توقع سب کرتے  ہیں ،اسے “خدمت آپکی دہلیز پر “کے تحت  یقینی بنایا جائے۔