لاہور،یکم  جون  (اے پی پی): وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کہا ہے  کہ راوی سٹی کے پہلے فیز “سیفائر بے” کی ڈویلپمنٹ کے لئے بولی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ سیفائر بے کے نام سے دو ہزار ایکڑ پر ایک منصوبہ شروع ہوا،اس کی بولی میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،عارف حبیب کمپنی کو اس کا تعمیراتی کام دیا گیا ہے۔

وہ   منگل   کو  یہاں   معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔