اسلام آباد، 10 جون (اے پی پی): سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ریکارڈ 29.4 فیصد اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 26.736 ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھجوایا جو کہ گزشتہ مالی سال کی مدت میں 29.4 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر کے حوالہ سے سعودی عرب سب سے بڑے ملک کے طور پر سامنے آیا۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے محنت کشوں نے مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 7.010 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ارسال کیاجوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.05 فیصد زیادہ ہے۔