لاہور، 07 جون (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات ملک کرامت کھوکھر نے اپنی رہائش گاہ پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔عشائیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان نے بھی شرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کرامت کھوکھر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔تقریب کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الاقوامی ماحولیاتی دن کی مناسبت سے پودا بھی لگا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کرنا پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اسپیکر نے کہا پی ٹی آئی نے کے پی کے میں ایک ارب درخت لگاکر سونامی منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا تھا ،اور اب موجودہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے پورے پاکستان میں 10 ارب درخت سونامی منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد گرین پاکستان کو یقینی بنانا ہے۔ اسد قیصر نے کہا ، “ہر

ایک کو اپنے گھر میں کم از کم ایک درخت لگانا چاہئے۔’’