اسلام آباد، 02 جون (اے پی پی): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ علاقائی   تعاون    خطے   کی  معاشی  تقدیر  بدل سکتا ہے ، گرین   ڈپلومیسی  باہمی  تعاون کیجانب  ایک اہم  قدم ہے ۔

 پیکو کانفرنس کے دوران پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے قائم کئے گیے میڈیا سینٹر کا دورہ کرنے کے دوران اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد پارلیمنڑی ڈپلو میسی کے لئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یورپین ممالک اکٹھے ہو کے یورپین یونین بنا سکتے ہیں تو کیوں نا اس خطے کے ممالک اکٹھے ہو کے جائنٹ ایکشن کے طور پر ایک طریقہ کار وضع کریں جس کے تحت غربت کا خاتمے اور سیاحت کے فروغ کے لیے کام کیا جا سکے، اسی علاقائی تعاون کے تحت ہم ایک اکنامک بلاک بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ایک اچھی پیشرفت ہے اور اس کا کریڈٹ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو جاتا ہے، کوڈ 19 میں بھی اس طرح کا انعقاد اوروفود  کا یہاں آنا بہت خوش آئند ہے،۔