لاہور، 27 مئی (اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دورہ پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سیاسی ڈاکوؤں کا ڈٹ کر  جم کر مقابلہ کر رہے ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سیاسی ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور زمینی ڈاکوؤں کو چھوڑ دیا جائے ۔تمام لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسی سر جوڑ کر بیٹھے ہیں جلد ہی اس سوچ اور ڈکیتوں پر قابو پا لیں گے ۔سب کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ایسا آپریشن چاہتے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو ۔وفاقی حکومت سے ملکر اس علاقے سے امن خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔