سیالکوٹ ،10جون  (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز نے کہا ہے  کہ وزیراعظم کی معاشی اشارے پر اعتماد درست سمت کا اشارہ ہے پاکستان نے اس انڈیکیٹر ز سے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سیالکوٹ چیمبرز آف، کامرس کے صدر قیصر بریار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر چوہدری اعجاز نے کہا کہ  سیالکوٹ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر نے پارٹی  میں  شمالیت اختیار کی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ چوہدری اعجاز نے کہا کہ پی پی 8 3حلقہ ضلع سیالکوٹ سے قیصر برار پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے، ان کی قیادت میں سیالکوٹ میں 30 فیصد اقتصادی ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔