وزیر داخلہ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے بروقت فیصلوں سے اسلام آباد کو کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ویکسینیشن کا عمل بہتر ہےکیونکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد آگاہی کے بعد ویکسینیشن مراکز کا دورہ کررہی ہیں۔ ویکسین کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے پر این سی او سی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ۔وفاقی وزیر  داخلہ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نے بھارت کے مقابلے میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا، بھارت میں نوٹسز ظاہر کیے گئے تھے کہ کئی شہروں میں سات دن تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین کھل کر دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ سینوفرم ویکسین دنیا میں دستیاب بہترین ٹیکوں میں سے ایک ہے۔