لاہور 30 مئی (اے پی پی ) : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مہذبہی ہم آہنگی علامہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر جو پاکستان کا موقف رہا اس کو تمام پاکستانیوں نے تحسین کی نگاہ سے دیکھا ۔فلسطین پر پاکستان کا موقف قائد اعظم نے قیام پاکستان کے موقع پر ہی دے دیا تھا ۔آج اسرائیل صرف پاکستان پر چیخ رہا ہے ۔پاکستان فلسطین کے ساتھ تب تک کھڑا ہے جب تک آزاد فلسطین ریاست کی بنیاد نہیں رکھ دی جاتی اور القدس شریف کو اس کا دارالحکومت نہیں بنا دیا جاتا ۔ پچھلے سات ماہ میں ایک بھی مہذبی توہین کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں  متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیات کے اعتبار سے دنیا بھر کی میزبانی کر رہا ہے حکومت کے ایک ارب درخت کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے علماء خطباء لوگوں کو درخت لگانے کی ترغیب دیں ۔انہوں نے کہا کہ وقف املاک ایکٹ پر تمام لوگوں کے تحفظات ہیں جن پر وزیراعظم پاکستان نے وفاقی وزیر مہذبہی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی جو جلد تمام معاملات  خوش اسلوبی سے حل کر لیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسد طور پر حملہ کرنے والوں کو پکڑنا چاہیے مظلوم کے ساتھ ہیں لیکن کسی کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے بغیر تحقیق کے ملک کی سلامتی کے ادارے کو کٹھرے میں کھڑا کرنا بلاجواز ہے اور اسلام آباد میں جو آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں وہی آواز اسرائیل اٹھا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج نے دہشت گردی کی جنگ نا لڑتی تو حالات مصر اور شام جیسے ہوتے آج بھی فوج دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے جو لوگ آج آواز اٹھا رہے ہیں ان کی جانوں کو سیکورٹی ایجنسیوں نے محفوظ بنایا ۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر داخلہ کویت گئے ہیں وزیر خارجہ اعراق میں تمام بلاد اسلامیہ پاکستان کے لیے کھل گئے ہیں مصر، شام ،کویت اور دیگر ملکوں کے سربراہان نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی ہے  ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی کو بھی خطبات لکھنے کا نہیں کہا صدر پاکستان نے اسلامی نظریاتی کونسل صرف تجویز دی کہ  عوامی مسائل پر بات کی جائے کسی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی ۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر عقیدہ ختم نبوت کو مانتے ہیں جس فریق نے الزام لگایا انہیں معافی مانگ لینی چاہیے متحدہ علماء بورڈ دونوں کی بات سن کر فیصلہ کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہا پی ڈی ایم سمیت ہر کسی کو جلسے کرنے کا حق ہے  تین سالوں میں جو حکومت نہیں گرا سکے وہ اب بھی کوشش کر لیں۔