حیدرآباد، جون 11 (ے پی پی): حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورت حال میں جب  کے ملک کی معیشت کے لئے کئی مشکلات تھیں،  وفاقی حکومت نے تاجر دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کیا گیا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا اور کافی چیزوں میں رلیف دیا گیا ہے،  جس سے ظاہر ہے کہ یہ بجٹ عوام دوست اور تاجر دوست ہی۔ لوگ ایسی اچھی بجٹ کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے سے عوام کو رلیف ملے گا۔  انہوں نے کہا کہ غریب عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اس کو کم کرنے کے لئے  ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔  دال، سبزی، گوشت، پیٹرول جیسی چیزوں کی قیمتوں کو مناسب کرکے ہی عام آدمی کو رلیف دیا جاسکتا ہے۔