لاہور، 04 جون (اے پی پی ):  معروف اداکار  نبیل کامران نے کہا ہے کہ  ویکسینیشن لگوائیں تاکہ ملک میں امن و سلامتی بحال ہو، خود کو اور اپنے خاندان  کو ویکسینیٹ کروائیں، ویکسینیشن  معشیت کی چابی ہے۔

اے پی پی  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ  ویکسینیشن لگوائیں گے تو اپنے قریبی دوستوں سے مل سکیں گے، ویکسینیشن سے متعلق افواہوں پر  کان مت دھریں.