پاراچنار،08 جون(اے پی پی ): صفائی مہم کے متعلق بلدیہ پاراچنار کے ٹی ایم او سید بہار حسین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے  شروع کیے گئے  پندرہ روزہ صفائی  مہم  کا کام شروع کیا گیا ہے  اس میں  پاراچنار کے  لوگ  ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔انہوں  نے کہا کہ صفائی عملہ کے  لوگ دن رات کام   کر رہے ہیں،  ہمارے صحافی  برادری  بھی ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

ٹی ایم او سید بہار حسین نے کہا کہ پاراچنار کے لوگوں کا  میں مشکور ہوں کیوں کے وہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔