لاہور، 7 جون(اے پی پی): معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا ہے کہ اس سال پنجاب بھر میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا،11جون تک ہم نے ایک کروڑ 40  لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے  ہیں۔

پیر کو یہاں  میڈیا سے گفتگو میں   انہوں  نے  کہا کہ ن لیگ کے بعض سیاستدان ٹرین حادثے پر سیاست کر رہے ہیں۔ریلوے ٹریک کے مسئلہ کا واحد حل ایم ایل 1 منصوبے کی تکمیل ہے جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان کر چکے۔