اسلام آباد، 08 جون  ( اےپی پی): چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک مغربی روٹ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے اکتوبر ، نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بلوچستان میں موٹر ویز اور شاہراہوں کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔