اسلام آباد،1جون  (اے پی پی) پاکستان میں   چین   کے  سفیر نونگ رونگ نے   منگل کو قومی ادارہ صحت میں پاک ویک ویکسین کی لانچنگ تقریب سے خطاب  میں  کہا ہے  کہ  چین اور پاکستان کی مشترکہ کاوش سے تیار ہونے والی ویکسین “پاک ویک” کی لانچنگ تقریب میں آنا میرے لئے باعث فخر ہے،وباء کے آغاز سے ہی پاکستان اور چین کی حکومتوں ، افواج اور عوام نے ایک دوسرے کی بھرپور مدد کی ۔