لاہور ، 04 جون (اے پی پی ): مایہ ناز اداکار شکیل یوسف نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن لازمی لگوائیں، ویکسینیشن کا مقصد ملک کی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں  کورونا ویکیسنینشن آگاہی پیغام  میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہے،مہم کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سب سے پہلے بزرگ شہری  ویکسینیشن کروائیں۔