لاہور، 5جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، اپوزیشن بکھری ہوئی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں کلیئر ہو جائیں گی تو پھر معلوم ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان کیا چاہتے ہیں؟ ان تینوں کا قبلہ ایک دوسرے سے مختلف ہے، انہیں ایک دوسرے کی سمجھ نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ملکی سیاست میں ایک اہم کردار ہوتا ہے، ہم اس کردار کو تسلیم کرتے ہیں، الیکشن اصلاحات اور عدالتی اصلاحات پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔